وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ وکست بھارت کے حصول کیلئے ممبئی اور تھانے جیسے شہروں کو مستقبل کیلئے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ مہاراشٹر کے تھانے ضلعے میں 32 ہزار 800 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا ہر فیصلہ، عزم اور خواب وکست بھارت کو وقف ہے۔
جناب مودی نے اِس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی پروجیکٹ ممبئی کی تصویر بدل رہے ہیں اور اِن سے لوگوں کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پروجیکٹ صنعتوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔
وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن مہاوکاس اَگھاڑی پر پروجیکٹوں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا الزام لگایا جب اُن کا اتحاد اقتدار میں تھا۔
مراٹھی زبان کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اِس بات پر زور دیا کہ یہ صرف مہاراشٹر اور مراٹھی زبان کا احترام نہیں ہے بلکہ اُس روایت کو اعزاز بخشنا ہے جس نے بھارت کو علم، فلسفے، روحانیت اور ادب کی مالامال ثقافت عطا کی۔
Site Admin | October 5, 2024 9:50 PM