July 13, 2024 9:43 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں 29 ہزار کروڑ روپئے کی مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ NDA کی حکومت کے ترقی کا ماڈل معاشرے کے غیرمراعات یافتہ طبقات کو ترجیح دیتا ہے۔ ممبئی میں 29 ہزار 400 کروڑ روپئے کی مالیت کے مختلف سڑک اور ریل پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے، آغاز کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت اُن لوگوں کو ترجیح دے رہی ہے جنھیں کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا تھا۔
اِن پروجیکٹوں میں تھانے بوری ولی ٹنل، گورے گاؤں ملند لنک روڈ، کلیان یارڈ کی تعمیر نو اور نوی ممبئی کے تربھے میں گتی شکتی ملٹی Modal کارگو ٹرمنل شامل ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ NDA حکومت غریب، کسان، خواتین، نوجوان اور معاشرے کے حاشیے پر رہنے والے دیگر طبقات کو بااختیار بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج ممبئی میں جن ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے اُن سے کنیکٹی ویٹی بڑھے گی، شہر کے بنیادی ڈھانچے میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور یہاں کے شہریوں کو بے پناہ فائدہ حاصل ہوگا۔
ممبئی میں سرمایہ کاروں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چھوٹے اور بڑے دونوں ہی سرمایہ کاروں نے حکومت کی تیسری مدت کا پُرجوش طریقے سے خیرمقدم کیا ہے۔
وزیر اعظم نے مہاراشٹر حکومت کی چیف منسٹر نوجوانوں کی انٹرن شپ اسکیم کا افتتاح بھی کیا جس کا مقصد نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ہے۔
اِس موقع پر مہاراشٹر کے گورنر رمیش Bais، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ دویندر فزنویس اور اجیت پوار، مرکزی وزیر پیوش گوئل اور رام داس اٹھاولے اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں