وزیر اعظم نریندر مودی نے، ملک کی سلامتی کو چیلنج کرنے والی، کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو، منھ توڑ جواب دینے کے بھارت کے عزم کو دوہرایا ہے۔ وہ آج شام سپریم کورٹ میں یومِ آئین کی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آئین، ہر اُمید پر پورا اترا ہے اور یہ ملک کی ضرورت ہے، اور یہ شہریوں کیلئے ایک رہنمائی حاصل کرنے والی روشنی کے طور پر کام کرتا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ یہ آئین کی طاقت ہی ہے کہ جموں وکشمیر میں، اِس پر پوری طرح عملدرآمد کیا گیا ہے۔
اِس موقع پر وزیر اعظم نے بھارتی عدلیہ 2023-24 کی سالانہ رپورٹ بھی جاری کی۔قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا کہ بھارت کا آئین، بھارت کے اتحاد، سالمیت اور ترقی کی اصل بنیاد ہے۔بھارت کے چیف جسٹس، جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ آج ملک اِس تاریخی موقعے کا احترام، محض بھارتی آئین کو اپنائے جانے کی تقریب کے طور پر نہیں کر رہا، بلکہ ایک جیتے جاگتے دستاویز کی مثال کے طور پر کر رہا ہے۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق جج بھی موجود تھے۔ پروگرام کا انعقاد سپریم کورٹ نے کیا تھا۔
Site Admin | November 26, 2024 9:23 PM