ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 27, 2024 9:51 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو ڈیجیٹل دھوکہ دہی کے خلاف خبردار کیا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل سیکیورٹی کیلئے تین اقدامات ”ٹھہرو، سوچو، قدم اٹھاؤ“ کا ذکر کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے Digital Arrests کے نام سے کی جانے والی دھوکہ دہی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ آج صبح آکاشوانی پر اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں ملک سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ تفتیشی ایجنسیاں اِس طرح کی دھوکہ دہی سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کر رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں ایک متاثر شخص اور ایک دھوکے باز کے درمیان گفتگو کی ریکارڈنگ سنوائی، جس میں کس طرح یہ دھوکے باز پولیس، CBI یا نارکوٹکس افسران بن کر ڈر پیدا کرتے ہیں اور لوگوں کی ذاتی معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔
وزیر اعظم نے ڈیجیٹل دھوکہ دہی کی روک تھام کیلئے ڈیجیٹل سیکیورٹی سے لے کر حفاظت تک تین اقدامات ”ٹھہرو، سوچو، قدم اٹھاؤ‘ بیان کیے۔
کل اینیمیشن کا عالمی دن منایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے اپنے خطبے میں دنیا میں اینیمیشن صنعت میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے شہریوں سے کہا کہ وہ بھارت کو اینمیشن کا ایک عالمی پاور ہاؤس بنانے کیلئے زبردست کام کریں۔
وزیر اعظم نے اصل بھارتی مواد تشکیل دینے پر ملک کے نوجوانوں پر فخر کا اظہار کیا، جس سے ملک کی ثقافتی وراثت کا اظہار ہوتا ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو وسعت دیتے رہیں۔
آج کے ’من کی بات‘ پروگرام میں وزیر اعظم مودی نے دو عظیم جانبازوں سردار پٹیل اور بھگوان برسا مُنڈا کی اقدار کا ذکر کیا۔ انہوں نے اُن کے 150 ویں یوم پیدائش پر ایک سال طویل تقریبات کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں خطاطی کے موضوع پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آجکل جموں و کشمیر میں مقامی ثقافت کو مقبول بنانے کیلئے خطاطی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جناب مودی نے دَھن تیرس، دیوالی، چھٹ پوجا اور گرونانک جینتی سمیت آئندہ تہواروں پر نیک خواہشات پیش کیں۔
انہوں نے ہر ایک کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تہواروں کے اِن دنوں میں بھارتی مصنوعات میں مدد دینے کیلئے ووکل فار لوکل مَنتر پر عمل کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں