ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 15, 2024 10:04 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں ڈیجیٹل کنیکٹی ویٹی کی تعریف کی ہے۔ انھوں نے اِسے دُور اُفتادہ علاقوں تک کیلئے ایک وسیلہ قرار دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک میں ڈیجیٹل کنیکٹی ویٹی کی، دُور اُفتادہ علاقوں تک کیلئے، ایک موثر وسیلے کے طور پر ستائش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں بھارت کا موبائل اور ٹیلی کوم سفر، پوری دنیا کیلئے ایک مطالعے کا موضوع ہے۔ جناب مودی آج نئی دلّی میں بھارت منڈپم میں ٹیلی کمیونی کیشن کی بین الاقوامی یونین ITU اور ٹیلی کمیونی کیشن کے معیارات طے کرنے والی عالمی اسمبلی WTSA 2024 کا افتتاح کرنے کے بعد اظہارِ خیال کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ موبائل اور ٹیلی کوم، دنیا بھر میں ایک سہولت کے طور پر دیکھے جاتے ہیں، جبکہ بھارت میں ٹیلی کوم، محض کوئی کنیکٹی ویٹی کا وسیلہ نہیں بلکہ یہ مساوات اور موقعوں کا ایک وسیلہ ہے۔
وزیر اعظم مودی نے اِس موقع پر آٹھوِیں انڈیا موبائل کانگریس 2024 کا بھی افتتاح کیا۔ اِس چار روزہ عالمی تقریب میں 190 سے زیادہ ملکوں کے، تین ہزار سے زیادہ سرکردہ صنعتکار، پالیسی ساز اور تکنیکی ماہرین شرکت کریں گے۔ اِس تقریب میں 120 ملکوں سے تعلق رکھنے والے چار ہزار نمائش کار حصہ لیں گے اور تقریباً 900 اسٹارٹ اَپس کو نمایاں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 17 تاریخ کو Abhidhamma دِوَس اور پالی زبان کو ایک کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کئے جانے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ بین الاقوامی بُدھسٹ کنفیڈریشن، ثقافت کی وزارت کے ساتھ ملکر، بین الاقوامی Abhidhamma دِوَس منا رہی ہے۔ وزیراعظم، Abhidhamma دِوَس اور پالی زبان کی اہمیت نیز بُدھ دھَمّ کی مالامال وراثت کے تحفظ اور فروغ کی، حکومت کی کوششوں کی اہمیت پر اپنے گہرے خیالات کا اظہار کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گجرات میں لوتھل کے مقام پر سمندری وراثت کا ایک قومی کمپلیکس قائم کئے جانے سے، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں نئے موقعے پیدا ہوں گے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ حال ہی میں مرکزی کابینہ نے، لوتھل میں یہ کمپلیکس تیار کرنے کا ایک بہت ہی دلچسپ فیصلہ کیا تھا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ثقافت وسیاحت کے شعبوں میں مزید حصے داری کو مدعو کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں