ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 1, 2025 9:27 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی بجٹ 2025 کو ملک کی ترقی اور وکست بھارت کی جانب سفر کیلئے یکسر تبدیلی والا قرار دیتے ہوئے ستائش کی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی بجٹ 2025 کی تعریف کرتے ہوئے اِسے ملک کی ترقی کیلئے انقلابی تبدیلی لانے والا قرار دیا ہے۔ انھوں نے مرکزی بجٹ کو وکست بھارت کی جانب ملک کے سفر کو تیز کرنے میں اہم رول ادا کرنے والا قرار دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی بجٹ، مصنوعی ذہانت، کھلونے کی مینوفیکچرنگ، زراعت، جوتے چپل، خوراک کی ڈبدہ بندی اور gig اکنامی سمیت متعدد شعبوں میں اختراع، صنعت کاری اور پائیدار ترقی کیلئے راہ ہموار کرتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی بجٹ 2025-26، 140 کروڑ بھارتیوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ بجٹ کے بعد اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بجٹ ملک کے ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
انہوں نے اِس بجٹ کو ملک کی طاقت کو کئی گنا بڑھانے والا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے بچت، سرمایہ کاری اور کھپت میں اضافہ ہوگا نیز ملک کی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔
جناب مودی نے مزید کہا کہ بجٹ سے ملک کے متوسط طبقے کو کافی فائدہ پہنچے گا کیونکہ اِس میں 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے زراعت کے شعبے کو تقویت ملے گی اور دیہی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں