July 11, 2024 9:28 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی بجٹ کی پیشکش سے قبل تجاویز اور صلاح ومشورے کی غرض سے نئی دلّی میں سرکردہ ماہرینِ اقتصادیات کے ساتھ بات چیت کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی بجٹ 2024-25 سے قبل تجاویز اور صلاح ومشورے کی غرض سے آج نئی دلّی میں نیتی آیوگ میں سرکردہ ماہرینِ اقتصادیات سے بات چیت کی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، نیتی آیوگ کے نائب سربراہ Suman Bery، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا اور سرکردہ ماہرینِ اقتصادیات نے میٹنگ میں شرکت کی۔
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس اِس ماہ کی 22 تاریخ کو شروع ہوگا اور 23 تاریخ کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن لوک سبھا میں 2024-25 کیلئے مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ مودی حکومت کی تیسری مدت میں یہ اُس کا پہلا بجٹ ہوگا۔ پچھلے ماہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کے دوران صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے زور دیکر کہا تھا کہ یہ حکومت کی دور رَس پالیسیوں اور مستقبل کی پیش بینی کے تعلق سے ایک موثر دستاویز ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں