August 17, 2024 9:45 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے متوازن اور جامع ترقی کی خاطر گلوبل ساؤتھ کے ساجھیدار ملکوں کی معاونت کیلئے ایک جامع عالمی ترقیاتی سمجھوتے کی تجویز پیش کی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی طرف سے ایک جامع عالمی ترقیاتی سمجھوتے کی تجویز پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس سمجھوتے کی بنیاد، بھارت کے ترقی کے سفر اور ترقیاتی ساجھیداری کے تجربے پر ہوگی۔ وزیر اعظم نے آج عالمی خطہ جنوب کے ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ملکوں کی تیسری سربراہ کانفرنس کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب مودی نے کہا کہ آج کے تبادلہئ خیال سے مل کر آگے بڑھنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ انھوں نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ اِس تبادلہ خیال سے اُن مقاصد کو حاصل کرنے کی کوششوں کو تقویت ملے گی، جو گلوبل ساؤتھ کے ملکوں نے طے کیے ہیں۔
اِس سے پہلے سربراہ کانفرنس کے آغاز پر وزیر اعظم نے گلوبل ساؤتھ کے ملکوں سے زور دے کر کہا کہ وہ متحدہ ہوکر ایک آواز میں ایک دوسرے کی طاقت بنیں۔ جناب مودی نے غیر یقینی کی کیفیت اور موجودہ چیلنجوں کے حالات کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ اگرچہ دنیا کے ممالک کووڈ۔19 عالمی وبا کے اثرات سے ابھی تک پوری طرح باہر نہیں نکلے ہیں، اِس کے ساتھ ساتھ ٹکراؤ اور محاذ آرائی کی صورتحال کی وجہ سے گلوبل ساؤتھ کے ملکوں کے ترقی کے سفر کیلئے بڑے چیلنج پیدا ہوگئے ہیں۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ اِن ملکوں کو صحت سے متعلق سہولیات، خوراک کی یقینی فراہمی اور توانائی کی یقینی فراہمی کے ساتھ ساتھ آب و ہوا کی تبدیلی کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں