March 30, 2025 2:39 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے غریبوں کو بہترین طبی علاج فراہم کرنے کے سرکار کے عہد پر زور دیا ہے۔ جناب مودی نے مہاراشٹر کے ناگپور میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اِس بات کو یقینی بنانا، سرکار کی اولین ترجیح ہے کہ سب سے غریب لوگوں کو بھی بہترین طبی علاج میسر ہو۔ وزیر اعظم آج مہاراشٹر کے ناگپور میں مادھو نیترالیہ پریمیم سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اظہارِ خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت مفت طبی علاج سے کروڑوں لوگوں کو فائدہ ہورہا ہے۔ جناب مودی نے جَن اوشدھی کیندروں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، جہاں غریب اور متوسط طبقے کے لوگ کم قیمت پر دوائیں لے سکتے ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ راشٹریہ سوئم سیوک سَنگھ RSS کے رضاکار ملک کے مختلف حصوں میں بے لوث انداز سے کام کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے قدرتی آفات سے پیدا حالات سے نمٹنے کے دوران اِن کارکنوں کی کوششوں کو اجاگر کیا اور اُن کا موازنہ میدان میں لڑنے والے سپاہیوں سے کیا۔

اس موقع پر RSS کے سربراہ موہن بھاگوت، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڑنویس بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم آج صبح ناگپور میں اسمرتی مندر گئے اور RSS کے بانی رہنماؤں ڈاکٹر کیشو Hedgewar اور مادھو راؤ گول والکر کے میموریل پر خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہیں گروجی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نے ملک میں قومی جذبے کو تقویت بخشنے میں RSS کے بانی رہنماؤں کی دین کو بھی اجاگر کیا۔

جناب مودی کا یہ دورہ ہندو نئے سال کے آغاز پر Gudi Padwa کے موقع پر RSS کے Pratipada پروگرام کے موقع پر ہورہا ہے۔

اِس سے پہلے جناب مودی دیکشا بھومی گئے اور بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دیکشا بھومی، وہ مقام ہے، جہاں 1956 میں بابا صاحب امبیڈکر نے اپنے پیرو کاروں کے ہمراہ بودھ مذہب اختیار کیا تھا۔

مہاراشٹر کے دورے کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی چھتیس گڑھ میں بلاسپور میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے، جن کی مالیت 33 ہزار 700 کروڑ روپے ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔