ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 10, 2024 9:56 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی مسائل کیلئے مقامی طریقہئ کار ڈھونڈنے پر زور دیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی مسائل کیلئے مقامی طریقہئ کار ڈھونڈنے پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم نے آج نئی دلّی میں ’انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن‘ کے گورننگ بورڈ کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی، جس کی تشکیل حال ہی میں کی گئی ہے۔میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے اُن رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے کو کہا، جو تحقیق کے ایکو نظام کے راستے میں حائل ہیں۔ انھوں نے اِن پریشانیوں کو دور کرنے کے اقدامات کیلئے کہا۔ انھوں نے کہا کہ تحقیق میں موجودہ پریشانیوں کو حل کرنے کے نئے طریقہئ کار ڈھونڈنے پر توجہ دی جائے گی۔وزیر اعظم نے تحقیق و اختراع کیلئے وسائل کے استعمال پر سائنسی طور پر قریبی نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔میٹنگ میں گورننگ بورڈ نے اُن یونیورسٹیوں کو باہم مربوط کرکے ایک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا، جن میں تحقیق کا کام ترجیحی طور پر جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں