وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ 2047 تک وِکست بھارت کے ہدف کی طرف ملک کو آگے بڑھانے میں طاقت بنیں۔ جناب مودی نے اعلان کیا کہ نوجوانوں کو خیالات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے اگلے مہینے وِکست بھارت نوجوان لیڈرس مذاکرات کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کل احمد آباد میں Bochasamwasi Akshar Purushottam Swaminarayan (BAPS) کے رضاکاروں کی 50 سال کی بے لوث خدمات کا جشن منانے کے لیے ایک عظیم الشان تقریب Karyakar Suvarna مہوتسو سے ورچوئل وسیلے سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام BAPS رضاکار ہر سال ایک عہد کریں، جیسے کہ ایک سال کیمیکل سے پاک زراعت کے لیے، ایک سال کثرت میں وحدت کا جشن منانے کے لیے، ایک سال منشیات کی لعنت کا خاتمہ کرنے کے لیے اور ایک سال دریاؤں کے احیاء کے لیے وقف کریں۔ وزیر اعظم نے پوری دنیا میں بھارت کی ساکھ میں اضافہ کرنے کا سہرا BAPS کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ 28 ملکوں میں BAPS کے ایک ہزار مندر اور 21 ہزار روحانی مراکز ملک کی ثقافت کو فروغ دے رہے ہیں۔