September 10, 2024 10:04 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیمی کنڈکٹر صنعت کیلئے، ایک امید کے قابل اور پائیدار پالیسی نظام کا یقین دلایا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اِس بات کو واضح کیا کہ بھارت میں ایک متنوع سیمی کنڈکٹر فراہمی کے سلسلے میں بھروسے مند شراکت دار بننے کی صلاحیت ہے۔ جناب مودی نے یہ بات سیمی کون انڈیا سے قبل، نئی دلّی میں اپنی رہائش گاہ پر سیمی کنڈکٹر ایگزکیٹوز راؤنڈ ٹیبل کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نے لیڈروں کو یقین دلایا کہ بھارتی حکومت ایک ممکنہ اور پائیدار پالیسی دور کی تقلید کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت صنعت کو ہر قدم پر مدد فراہم کرنا جاری رکھے گی جس میں ’میک اِن انڈیا‘ اور ’میک فار دی ورڈ‘ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
وزیر اعظم کَل گریٹر نوئیڈا میں سمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کریں گے۔ وہ اِس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔یہ تین روزہ تقریب ”سیمی کنڈکٹر کے مستقبل کی تشکیل کرتے ہوئے“ کے موضوع کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے۔ یہ کانفرنس بھارت کی سمی کنڈکٹر کی حکمت عملی اور پالیسی کی نمائش کرے گی، جو بھارت کو سیمی کنڈکٹر کیلئے ایک عالمی مرکز بنانے کا مقصد رکھتی ہے۔اس میں عالمی سیمی کنڈکٹر کے بڑے کاروباروں کی اعلیٰ قیادت کی شرکت ہوگی۔ سیمی کون، عالمی لیڈروں، سمی کنڈکٹر صنعتوں کی کمپنیوں اور ماہرین کو یکجا کرے گی۔ اس کانفرنس میں 250 سے زیادہ نمائش کار اور 150 مقررین کی شرکت ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں