September 5, 2024 11:15 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے سنگاپور کے اپنے ہم منصب لورینس وونگ کے ساتھ بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-سنگاپور اسٹریٹجک شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور علاقائی اور عالمی امور پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح سنگاپور کے اپنے ہم منصب لارینس وونگ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنما، بھارت-سنگاپور اسٹریٹجک شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی مفادات کے علاقائی اور عالمی معاملات پر نظریات کا تبادلہ کیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان صحت اور ادویہ، ہنرمندی کے فروغ اور بھارت-سنگاپور سیمی کنڈکٹر ساجھیداری کے تعاون کو بڑھانے سے متعلق مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔ جناب مودی برونئی کا اپنا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد کَل شام سنگاپور پہنچے ہیں۔ سنگاپور کے وزیراعظم نے جناب مودی کے اعزاز میں کَل شام ایک عشایئے کا اہتمام کیا تھا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ جناب وونگ کے ساتھ اُن کی بات چیت کافی خوشگوار رہی اور بھارت، سنگاپور کے ساتھ اپنی دوستی کو کافی سراہتا ہے۔ وزیراعظم مودی آج سنگاپور کے صدر اور دیگر سرکردہ شخصیات سے ملاقات کریں گے۔  وزیراعظم کا سیمی کنڈکٹر کارخانے AEM کے دورے کا بھی پروگرام ہے۔ جناب مودی سنگاپور کی کمپنیوں کے CEOs سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم مودی تقریباً 6 سال بعد سنگاپور کا دورہ کررہے ہیں۔ سنگاپور، آسیان میں بھارت کا سب سے بڑا تجارتی ساجھیدار ہے اور راست بیرونی سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے۔ سنگاپور، عالمی سطح پر بھارت کا چھٹا سب سے بڑا تجارتی ساجھیدار ہے، جس کے ذریعہ بھارت کو گزشتہ مالی سال سب سے زیادہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل ہوئی۔ سنگاپور کو سیمی کنڈیکٹرس کے معاملے میں 20 سال کا تجربہ ہے اور وہ بھارت میں اس سے متعلق کارخانے پہلے ہی قائم کررہا ہے۔ وزیراعظم مودی آج دوپہر میں کاروباری رہنماؤں سے بھی بات چیت کریں گے۔ یہ ان کے دورے کا اہم ترین جُزو ہوگا، کیونکہ CEOs سیدھے وزیراعظم سے بھارت کی ترقی کی داستان سنیں گے اور ان کیلئے دستیاب مواقع کے بارے میں جانیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں