وزیر اعظم نریندر مودی نے سبھی سے کاشی تمل سنگمم 2025 میں حصہ لینے پر زور دیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان دائمی تہذیبی وابستگی کا جشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فورم روحانی، ثقافتی اور تارخی روابط کو مستحکم کرتا ہے، جو صدیوں میں پروان چڑھے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ اس سے ایک بھارت شریشٹھ بھارت، کے جذبے کا اظہار بھی ہوتا ہے۔
مرکز سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن نے کل وارانسی کے نمو گھاٹ پر تیسرے کاشی تمل سنگمم کا افتتاح کیا تھا۔ 10 روز تک جاری رہنے والا یہ پروگرام اس ماہ کی 24 تاریخ کو اختتام پذیر ہوگا۔×