ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 16, 2025 9:49 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک میں کپڑے کی صنعت کا شعبہ، 2030 تک 9 لاکھ کروڑ روپئے کی سالانہ برآمدات کا مقصد حاصل کرلے گا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کپڑوں اور ملبوسات سے، بھارت کے ثقافتی تنوع کا اظہار ہوتا ہے۔ نئی دلّی میں بھارت منڈپم میں بھارت TEX 2025 کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اِس پلیٹ فارم سے روایتی بھارتی ملبوسات کے وسیلے سے، ملک کا ثقافتی تنوع نمایاں ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کھیت، ریشہ، کپڑا، فیشن اور بیرون ملک ایک ایسا مشن بن گیا ہے جس سے بھارت کی نشونما کے علاقے میں توسیع ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت آج، کپڑے کی صنعتوں اور ملبوسات کی برآمدات کا دنیا کا سب سے برا ملک ہے۔ انھوں نے کہا کہ کپڑے کی صنعتوں کے شعبے میں بھارت کی برآمدات، سردست تین لاکھ کروڑ روپئے ہے۔انھوں نے کہا کہ کپڑے کی صنعت کا شعبہ 2030 تک 9 لاکھ کروڑ روپئے تک کی سالانہ برآمدات کا نشانہ طے کرلے گا۔وزیر اعظم نے نمائش دیکھی اور نمائش کاروں سے بات چیت بھی کی۔بھارت TEX ایک بڑی عالمی نمائش ہے، جو جمعہ کو شروع ہوئی تھی اور کَل تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں خام مال سے لے کر تیار مصنوعات تک، کپڑے کی صنعت سے متعلق پوری ویلیو چین یکجا ہوئی ہے جس میں ملبوسات سے متعلق ذیلی مصنوعات بھی شامل ہیں۔بھارت TEX پلیٹ فارم، کپڑے کی صنعتوں سے متعلق سب سے بڑی اور جامع ترین نمائش ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں