ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 29, 2024 9:48 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ شہریوں کی تندرستی کو یقینی بنانے کیلئے حفظان صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا حکومت کی ترجیح ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ صحت دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنا، حکومت کی ترجیح ہے کیونکہ ملک کی ترقی اُس وقت تیز ہوجاتی ہے، جب اِس کے شہری صحت مند ہوتے ہیں۔ جناب نریندر مودی نے یہ بات، آج Dhanvantari جینتی اور نویں آیوروید دن کے موقع پر نئی دلّی میں 12 ہزار 850 کروڑ روپے مالیت کے صحت کے شعبے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے اور سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہی۔
جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ غریب کے مسائل ختم کرنے کیلئے حکومت نے آیوشمان بھارت یوجنا متعارف کرائی، جو غریب آدمی کے اسپتال کے علاج کا خرچ برداشت کرتی ہے جو کہ پانچ لاکھ روپے کی رقم کا ہے۔
اِس اسکیم کی توسیع پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ہر ایک عمر رسیدہ شخص اِس کا انتظار کر رہا تھا، اِس لیے اب ملک میں 70 سال سے زیادہ عمر کے افراد، آیوشمان Vaya وندنا کارڈ کے ذریعے اسپتال میں مفت علاج حاصل کرسکیں گے۔ علاج کے خرچ کو کم کرنے کی حکومت کی ترجیح کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک بھر میں اُن 14 ہزار پی ایم جَن اوشدھی کیندروں کے آغاز کا ذکر کیا، جہاں ادویہ 80 فیصد مراعات کے ساتھ دستیاب ہیں۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ ابتدائی تشخیص اور علاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ملک بھر میں 2 لاکھ سے زیادہ آیوشمان آریوگیہ مندر قائم کیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم نے اعلیٰ اثراتی سائنسی مطالعوں کے ذریعے روایتی ادویہ کی توثیق کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس بات کو واضح کرتے ہوئے کہ آیوشمان بھارت کی کامیابی نہ صرف صحت کے شعبے کو تبدیل کر رہی ہے بلکہ معیشت پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے، وزیر اعظم نے بتایا کہ آیوش مینوفیکچرنگ کا شعبہ، 2014 میں 3 ارب ڈالر سے بڑھ کر صرف 10 سالوں میں یہ آج تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس وقت بھارت میں 900 سے زیادہ آیوش اسٹارٹ اپس کام کر رہے ہیں، جو نوجوانوں کیلئے نئے مواقع وضع کر رہے ہیں۔
جناب مودی نے بھارت کے پہلے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے دوسرے مرحلے کا بھی افتتاح کیا۔ اس میں ایک پنچ کرما اسپتال، ادویہ سازی کیلئے ایک آیوروید فارمیسی، ایک اسپورٹس میڈیسن یونٹ، ایک سینٹرل لائبریری، ایک آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ Incubation سینٹر اور 500 سیٹوں والا آڈیٹوریم اور دیگر شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں