وزیر اعظم نریندر مودی نے آج روس کے صدر ولادیمیرپتن کے ساتھ فون پر بات کی اور روس-یوکرین تنازع پر نظریات کا تبادلہ کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ انھوں نے جناب پتن سے بات کی اور خصوصی کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہئ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انھوں نے یوکرین کے اپنے حالیہ دورے کے بارے میں بھی اپنے تجربات شیئر کئے۔ انھوں نے تنازع کا جلد اور پُرامن حل کیلئے بھارت کی حمایت کے مستحکم عہد کو بھی دوہرایا۔
Site Admin | August 27, 2024 9:39 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات کی
