ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 24, 2024 9:55 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے ذہن میں بنیادی تبدیلی لائے جانے پر زور دیا ہے تاکہ 2047 تک وکست بھارت کو حاصل کیا جاسکے

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ذہن میں بنیادی تبدیلی کے ذریعہ وکست بھارت کو حاصل کیا جاسکتا ہے جس میں 2047تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے آج نئی دلی میں نیتی آیوگ میں مرکزی بجٹ 2025-26 کے لئے تیاریوں کے سلسلے میں سرکردہ اقتصادی ماہرین اور مفکرین کے ایک گروپ کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ میٹنگ، عالمی غیریقینی صورتحال کے وقت میں بھارت کی بڑھتی ہوئی ترقی کو برقرار رکھنے کے موضوع پر منعقد کی گئی ہے۔

میٹنگ کے دوران شرکاء نے متعدد اہم معاملات پر اپنے نظریات پیش کئے۔ ان میں عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی سیاسی کشیدگیوں، خاص طور سے نوجوانوں کے روزگار میں اضافہ کرنے کی حکمت عملیوں اور مختلف شعبوں میں پائیدار نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے، تعلیم کو تربیتی پروگراموں کے ساتھ منسلک کرنے اور جاب مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں جیسے چیلنجز کا سامنا کرنے جیسے معاملات شامل تھے۔

زرعی پیداواریت میں اضافہ اور دیہی روزگار کے مواقع، نجی سرمایہ کاری کو کو راغب کرنے اور معاشی ترقی کو مستحکم کرنے کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کیلئے عوامی فنڈز حاصل کرنے اور نوکریاں پیدا کرنے نیز برآمدات میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے جیسے موضوعات پر بھی تبادلہئ خیال کیا گیا۔

اس بات چیت میں معروف ماہر اقتصادیات اور تجزیہ کاروں نے حصہ لیا۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین سُمن بیری، CEO بی وی آر سبرامینم اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں