ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 4, 2025 3:36 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے دیہی علاقوں کے لوگوں کو باوقار زندگی فراہم کرنے کی اپنی حکومت کی ترجیح کو دوہرایا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج بھارت کے دیہاتوں کو ترقی اور مواقع کے درخشاں مراکز میں تبدیل کرنے کے حکومت کے ویژن پر زور دیا۔ وزیراعظم نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ 2014 سے حکومت مسلسل دیہی بھارت کی خدمت کررہی ہے، جس کے تحت دیہاتوں کے لوگوں کو باوقار زندگی مہیا کرانے پر ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکار نے ہر گاؤں میں بنیادی سہولتوں کو یقینی بنانے کیلئے مہم شروع کی ہے۔ نئی دلی کے بھارت منڈپم میں Grameen Bharat Mahotsav 2025 کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعظم نے یہ بات کہی۔ یہ مہوتسو 4 سے 9 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس مہوتسو کا موضوع ”وکست بھارت 2047 کیلئے ایک لچکدار دیہی بھارت کی تشکیل“ ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ سرکار کے ارادے، پالیسیاں اور فیصلے دیہی بھارت کو ایک نئی توانائی کے ساتھ بھررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا میں ایک سال کیلئے 2025-26 تک توسیع کرنے کو منظوری دی ہے۔ جناب مودی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ دیہی لوگوں کو خود مختار بنانے کیلئے پردھان منتری کسان سمّان ندھی PM-Kisan کے تحت اب تک کسانوں کو تین لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی مدد دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلی دہائی میں زرعی قرضوں کو بڑھا کر ساڑھے 3 گنا کردیا گیا ہے اور متعدد فصلوں پر MSP بڑھائی جارہی ہے۔

جناب مودی نے بتایا کہ سووچ بھارت ابھیان، پی ایم آواس یوجنا اور جل جیون مشن جیسے سرکار کے پروگراموں کا مقصد دیہی علاقوں کی ترقی اور وہاں فائدہ پہنچانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاکھوں گاؤوں کے گھروں میں صاف پینے کا پانی پہنچ رہا ہے۔ آج ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ آیوشمان آروگیہ مندر کے ذریعہ لوگوں کو بہتر طبی خدمات مہیا کرائی جارہی ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے، اُن کی حکومت نے ملک کے بہترین ڈاکٹروں اور اسپتالوں کو دیہاتوں سے جوڑدیا ہے اور ٹیلی میڈیسن کے فائدے وہاں پہنچائے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2025 کے شروع میں گرامین بھارت مہوتسو جیسے بڑے پروگرام کا انعقاد بھارت کے ترقی کے سفر کا عکاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ملک کو ایک نئی پہنچان مل رہی ہے۔ انہوں نے NABARD اور دیگر ساتھیوں کو اس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مہوتسو میں موجود دستکاروں سے بات چیت بھی کی۔ اس مہوتسو کا مقصد دیہی بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینا، خود کفیل معیشتیں تشکیل دینا اور دیہی برادریوں میں اختراع کو پروان چڑھانا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور خزانے کے وزیر مملکت پنکج چودھری بھی اِس موقعے پر  موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملاسیتارمن نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں غریبوں، کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے اور اُن کی فلاح کیلئے کئی اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2003 سے 650، GI ٹیگ دیئے جاچکے ہیں۔ محترمہ سیتارمن نے کہا کہ اس مہوتسو میں شمال مشرق اور قبائلیوں کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی، جن کو بلاضمانت کا قرض دیا گیا تھا۔

 اِس مہوتسو میں درخشاں کارکردگی اور نمائش کے ذریعے بھارت کے مالامال ثقافتی ورثے کی نمائش کی جائے گی۔ مہوتسو میں خاص توجہ اس بات پر دی جائے گی کہ کاروبار کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنایا جائے۔ یہ مہوتسو سرکاری اہلکاروں، دیہی کاروباریوں، دستکاروں اور مختلف سیکٹروں کے متعلقہ فریقوں کو یکجا کرے گا، تاکہ اشتراک پر مبنی اور اجتماعی یکسر دیہی تبدیلی کے لیے ایک خاکہ وضع کیا جا سکے۔ اِس پروگرام کا مقصد خصوصی طور پر شمال مشرقی بھارت پر توجہ مرکوز کیے جانے کے ساتھ دیہی آبادی کے درمیان اقتصادی استحکام، مالی سکیورٹی کو فروغ دینا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں