وزیر اعظم نریندر مودی نے ہنرمندوں اور دستکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ PM وشوکرما اسکیم سے فائدہ اٹھاکر کاروباری اور تاجر بنیں۔ آج مہاراشٹر کے Vardha میں PM وشوکرما یوجنا کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ اسکیم ملک کی ہزاروں سال پرانی ہنرمندیوں کو استعمال کرتے ہوئے بھارت کو ترقی یافتہ بنانے کا ایک خاکہ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اسکیم کے تحت ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو جدید کَل پُرزے اور ٹول کٹس فراہم کئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے کام کاج کو بڑھا سکیں۔ اِس اسکیم کے تحت تین لاکھ روپئے کا قرض فراہم کیا جاتاہے۔اسکیم کے فائدے اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران مستفیدین کو ایک ہزار 400 کروڑ روپئے کے قرض فراہم کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے مہاراشٹر سرکار کی دو اسکیموں ”آچاریہ چانکیہ اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر اور Punyashlok Ahilyadevi Holkar Women اسٹارٹ اَپس اسکیم کا بھی آغاز کیا۔ جناب مودی نے پی ایم مترا ٹیکسٹائل پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھا، جس کی تعمیر امراوتی ضلع میں ایک ہزار ہیکٹئر میں ہوگی۔ وزیر اعظم نے پی ایم وشوکرما اسکیم کے 18 مستفیدین کو چیک بھی عطا کئے۔
Site Admin | September 20, 2024 9:48 PM