وزیر اعظم نریندر مودی نے دریائے یمنا کی موجودہ صورتحال کا تجزیہ کرنے کیلئے ایک جامع جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں دریائے یمنا کی صاف صفائی اور اس کے احیاء کیلئے جاری مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں دریا کی صاف صفائی کے ایجنسی وار ایکشن پلان کا بھی جائزہ لیا گا۔ جناب مودی نے مشورہ دیا کہ نالیوں میں بہائو کی پیمائش کرنے کے ساتھ ساتھ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے کام کی نگرانی کرنے کیلئے بہت چھوٹی سطح پر ریل ٹائم اعداد وشمار جمع کرنے کیلئے بہترین دستیاب ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، جل شکتی کے وزیر سی آر پاٹل، دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور حکومت کے سینئر افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دہلی میں ایک Urban River Management Plan تیار کیا جائے تاکہ پانی کا مجموعی انداز میں بندوبست کیا جاسکے اور اسے شہر کے ماسٹر پلان کے ساتھ مربوط کیا جائے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ چھٹ پوجا کے تہوار کے دوران، دلّی کے لوگوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
Site Admin | April 17, 2025 9:37 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے دریائے یمنا کی موجودہ صورتحال کا تجزیہ کرنے کیلئے ایک جامع جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں دریائے یمنا کی صاف صفائی اور اس کے احیاء کیلئے جاری مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا
