وزیر اعظم نریندر مودی نے دراس میں 25ویں کرگل وجے دِوَس پر، کرگل جنگ کے جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دراس میں کرگل وجے دِوَس کی 25 ویں سالگرہ پر کرگل جنگ کے جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہاکہ لداخ کی یہ عظیم زمین کرگل دِوَس کی 25ویں سالگرہ کی گواہ ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ کرگل وجے دِوَس ہمیں بتاتا ہے کہ ملک کیلئے جو قربانیاں دی گئیں، وہ لافانی ہیں۔

جموں وکشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں، پاکستان کی نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہاکہ پاکستان کو ماضی میں اُس کی بدنیتی پر مبنی تمام کوششوں میں ناکامی ہوئی ہے، لیکن وہ دہشت گردی اور درپردہ جنگ کی مدد سے خود کو جواز مہیا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہاکہ وہ دہشت گردی کے آقاؤں کو بتانا چاہتے ہیں کہ بدنیتی پر مبنی اُن کے ارادے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوجی دہشت گردی کو طاقت سے کچل دیں گے اور دشمن کو منھ توڑ جواب دیں گے۔

دفاع کے شعبے میں اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کی دفاعی مصنوعات کی قدر ڈیڑھ لاکھ کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کی نکتہ چینی کی کہ وہ اگنی پتھ اسکیم کے بارے میں گمراہ کن باتیں پھیلا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ اہم ترین اصلاحات میں سے ایک ہے اور اِس سے ملک کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے اشارہ دیا کہ آج جو لوگ ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں، اُن کے دل میں ماضی کی فوجوں کے تئیں کوئی احترام نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کرگل جنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے اُن بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کے خاطر اپنی جانیں قربان کردیں۔

لداخ میں حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ Shinkun La ٹنل کے ذریعے مرکز کے    زیر انتظام یہ علاقہ پورے سال سبھی موسموں میں پورے ملک سے مربوط رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں