August 17, 2024 3:01 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے خطہ جنوب کے کم ترقی یافتہ ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحد رہیں اور مل کر آواز اٹھائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے اِن ملکوں کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کا تہیہ کررکھا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کم ترقی یافتہ ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحد رہیں اور ایک ساتھ مل کر آواز اٹھائیں۔ آج ترقی یافتہ اور کم ترقی یافتہ ملکوں کی تیسری ورچوئل چوٹی میٹنگ میں اپنے افتتاحی کلمات میں انہوں نے یہ بات کہی۔

        وزیر اعظم نے دنیا میں موجودہ غیر یقینی کے ماحول اور چیلنجوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اِس طرف توجہ دلائی کہ دنیا پوری طرح کووڈ 19 کے اثرات سے باہر نہیں نکل سکی ہے اور ملکوں کے درمیان تنازعات بھی کم ترقی یافتہ ملکوں کے ترقیاتی سفر میں اہم چیلنج بن رہے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ اِن ملکوں کو آب و ہوا میں تبدیلی، صحت، اناج اور توانائی جیسے امور پر تشویش ہے اور یہ اُن کیلئے چیلنج بنے ہوئے ہیں۔

        وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ بھارت نے سبھی کم ترقی یافتہ ملکوں کو اپنے تجربات اور صلاحیتوں سے روشناس کرانے کا تہیہ کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں بنیادی ڈھانچے، ڈجیٹل اور توانائی کے شعبوں میں اِن ملکوں کے ساتھ تعاون اور اشتراک بڑھا ہے۔ جناب مودی نے بتایا کہ LiFE مشن کے تحت بھارت چھتوں پر توانائی کے قابل تجدید طریقوں کو ترجیح دے رہا ہے بلکہ اس بارے میں اپنے ساتھی ملکوں کی بھی مدد کررہا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں