وزیراعظم نریندر مودی نے آج جے پور میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جس کا اہتمام راجستھان حکومت کے ایک سال پورا ہونے کے موقع پر کیا گیا تھا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے 46 ہزار 300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے توانائی، سڑک، ریلویز اور پانی سے متعلق 24 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔
ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ریاست کو آگے لے جانے میں ڈبل انجن کی حکومت کے رول پر زور دیتے ہوئے، راجستھان کی مجموعی ترقی کے حکومت کے عہد کو اجاگر کیا۔
اس پروگرام میں راجستھان اور مدھیہ پردیش کے وزراء اعلیٰ نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت، راجستھان کی ترقی کیلئے انتھک کام کررہی ہے اور انہوں نے ”One Year-Result Utkarsh“ پروگرام کا حصہ بننے اور جے پور میں ترقی کے کلیدی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے اور سنگِ بنیاد رکھنے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک سے تعلق رکھنے والی ماحولیات کی مشہور سماجی کارکن اور پدم ایوارڈ یافتہ تُلسی گوڑا کے انتقال پر صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے ہزاروں پودے لگاکر اور ماحولیات کا تحفظ کرتے ہوئے، پیڑپودوں کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔ جناب مودی نے کہا کہ اُن کا کام مسلسل تحریک دیتا رہے گا اور ہمارے کرہئ ارض کا تحفظ کرنے کیلئے کئی نسلوں تک روشنی دیتا رہے گا۔×