ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 17, 2024 9:33 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے جے پور میں بجلی، سڑک، ریلوے اور پانی سے متعلق 46 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جے پور میں 46 ہزار 300 کروڑ روپئے سے زیادہ کے 24 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اِن میں توانائی، سڑک، ریلوے اور آبی پروجیکٹ شامل ہیں۔ جناب مودی نے آج اُن تقریبات میں بھی شرکت کی جو راجستھان میں بھجن لال شرما کی سرکار کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی تھیں۔ انھوں نے 11 ہزار کرور روپئے سے زیادہ کے 9 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جن میں مرکزی سرکار کے 7 اور ریاستی سرکارکے دو پروجیکٹ شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے 35 ہزار 300 کروڑ روپئے سے زیادہ کے 15 پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اِن میں پاروَتی، کالی سندھ، چمبل لنک پروجیکٹ بھی شامل ہیں جو راجستھان اور مدھیہ پردیش کیلئے اہم ہے۔
اِس پروجیکٹ کیلئے مفاہمت نامے پر وزیر اعظم کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاروَتی، کالی سندھ، چمبل لنک پروجیکٹ راجستھان میں پانی کے مسئلے کا ایک مستقل حل فراہم کرے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پروجیکٹ راجستھان اور مدھیہ پردیش دونوں کی ترقی کو رفتار عطا کرے گا۔راجستھان کے گورنر ہری بھاؤ Bagde، راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن لال یادو، جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل بھی پروگرام میں موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں