ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 21, 2024 2:54 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے سری نگر میں یوگ کے دسویں بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کی

یوگ کا دسواں بین الاقوامی دن آج پورے ملک میں منایا جارہا ہے۔ بڑی تقریب جموں کشمیر میں سری نگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے  سری نگر سے تقریبات کی قیادت کی۔ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزیر پرتاپ راؤ گنپت راؤ جادھو اور کئی دیگر سرکردہ لوگوں نے اِس پروگرام میں شرکت کی۔ دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی سفارتخانے اور بھارتی مشن تقریبات کا اہتمام کررہے ہیں جس سے یوگ کے وسیع اثر کی عکاسی ہوتی ہے۔ اِس سال اِس دن کا موضوع ہے ”خود کیلئے اور معاشرے کیلئے یوگ“۔ اِس میں انفرادی تندرستی اور معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دینے میں یوگ کے اہم رول پر زور دیا گیا ہے۔ اِس تقریب کا مقصد یوگاسن کیلئے تندرستی اور صحت کو فروغ دینے کے پیغام کے ساتھ ہزاروں شرکاء کو یکجا کرنا ہے۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے خطاب کیا اور جسمانی، ذہبنی اور روحانی نشونما کو تقویت پہنچانے کی خاطر یوگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے یوگ کے مشترکہ Protocol پروگرام میں حصہ لیا۔ اِس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دنیا بھر میں اُن لوگوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے تقریبات کے تحت یوگاسن کئے۔ جناب مودی نے یوگاسن کرنے کے فائدوں پر بھی زور دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ دنیا بھر میں یوگاسن کرنے والے لوگوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے خود کو یوگ کیلئے وقف کردیا ہے کیونکہ اِس سے مثبت توانائی ملتی ہے۔جناب مودی نے اِس بات کا تذکرہ کیا کہ 2015 میں جب یوگ کے بین الاقوامی دن کو تسلیم کیا گیا تھا تو 177 ملکوں نے یہ دن منانے کی بھارت کی تجویز کی حمایت کی تھی۔ جناب مودی نے ترکمانستان میں روایتی طریقہئ علاج اور   یوگ مرکز شروع کئے جانے کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے سبھی گرام پردھانوں کو ایک مراسلہ بھیجا ہے تاکہ دیہی علاقوں میں سب سے نچلی سطح پر بھی لوگ اِس میں شامل ہوسکیں اور یوگ کے پیغام کی تشہیر کی جاسکے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ترکمانستان میں ریاستی میڈیکل یونیورسٹیوں میں یوگا تھریپی کو شامل کیا گیا ہے، سعودی عرب نے اِسے اپنے نظام تعلیم کا حصہ بنایا ہے اور منگولیا کی یوگا فاؤنڈیشن بھی یوگا کے کئی اسکول چلا رہی ہے۔ یوروپ میں یوگ کی مقبولیت کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جرمنی کے ڈیڑھ کروڑ شہریوں نے یوگا کو اپنایا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یوگ آج تحقیق کا موضوع بن گیا ہے اور اِس پر مختلف تحقیقی مقالے پہلے ہی شائع ہوچکے ہیں۔

ریاض میں بھارتی سفارتخانے نے، سعودی یوگ کمیٹی اور سعودی عرب کی کھیلوں کی وزارت کے ساتھ مل کر کل یوگ سے متعلق ایک بین الاقوامی سمینار کا انعقاد کیا

ریاض میں بھارتی سفارتخانے نے، سعودی یوگ کمیٹی اور سعودی عرب کی کھیلوں کی وزارت کے ساتھ مل کر کل یوگ سے متعلق ایک بین الاقوامی سمینار کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام یوگ کے دسویں بین الاقوامی دن کی تقریبات کے حصے کے طور پر منعقد کیا گیا۔ سمینار کی صدارت سعودی عرب میں بھارت کے سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے کی۔ اس تقریب میں یوگ کی تاریخ کے بارے میں بھی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔

ادھر بنگلہ دیش میں بھارت کے ہائی کمیشن نے یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ڈھاکہ میں میرپور کے مقام پر، شہید سہروردی انڈور اسٹیڈیم میں یوگ کی ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر یوگ کے شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کارگزار ہائی کمشنر ِبنوئے جارج نے کہا کہ یوگ، لوگوں کو متحد کرنے اور ان کی جسمانی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے والی طاقت ہے۔ نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو میں بھارت کے سفارتخانے میں پوکھرا میٹرو پولیٹن سٹی اور پتنجلی یوگ پیٹھ کے ساتھ مل کر، پوکھرا میں یوگ کی تقریب کا اہتمام کیا۔ x 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں