ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 6, 2025 9:50 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر، تلنگانہ اور اڈیشہ میں ریلوے کے کلیدی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلویز میک اِن انڈیا پہل کے فروغ کے ساتھ یکسر تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ریلویز، ”میڈ اِن انڈیا“ کے فروغ کے ساتھ یکسر تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو اور ریلویز کیلئے جدید قسم کے کوچز تیار کئے جارہے ہیں۔ جناب مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں و کشمیر، تلنگانہ اور اڈیشہ میں ریلوے کے اہم پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھے جانے کے بعد اظہارِ خیال کررہے تھے۔
خطے میں کنکٹویٹی کو مزید فروغ دینے کے تحت، وزیر اعظم نے نیو جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح کیا۔
انہوں نے تلنگانہ میں Charlaaplli نیوٹرمنل اسٹیشن کا بھی افتتاح کیا اور ایسٹ کوسٹ ریلوے کے رائے گڑھ ریلوے ڈویژن کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ ملک میں مخصوص Freight کاریڈور جیسے جدید ریل نیٹ ورکس پر تیزی کے ساتھ کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِن خصوصی راہداریوں سے معمول کی پٹریوں پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور تیزرفتار ٹرینوں کیلئے مزید موقع بھی تشکیل دیئے جاسکیں گے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر، تلنگانہ اور اڈیشہ میں ریل کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے آغاز سے اِن خطوں میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور اِن خطوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی مستحکم ہوگی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نوتشکیل شدہ جموں ریلوے ڈویژن کا بھی ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔اِس افتتاح کے ذریعے سرینگر اور کٹرا کے درمیان ریل لائن کا بھی آغاز ہوگا جس سے خطے میں سفر کے شعبے میں انقلابی تبدیلی رونما ہوگی۔آکاشوانی جموں کے نمائندے کے مطابق جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں ریل ڈویژن کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں یقین دلایا کہ کشمیر کے سیدھے ریل رابطے کی وجہ سے جموں کو معاشی نقصان نہیں ہوگا۔جناب عمر عبداللہ نے کہا کہ نئے ریل ڈویژن سے ملازمتیں پیدا ہونے، تجارت کو فروغ ملنے اور سیاحت میں اضافے کی امید ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں