ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 13, 2025 9:50 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر میں سون مرگ ٹنل کا افتتاح کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے گاندر بَل ضلع میں اہم سون مرگ Tunnel کا افتتاح کیا اور اسے ملک کے نام وقف کیا۔ اِس پروجیکٹ کو دو ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ Tunnel سری نگر اور لداخ کے درمیان ہر موسم میں کنکٹی ویٹی فراہم کرے گی، خطے میں سیاحت کو فروغ دے گی اور دفاعی لاجسٹکس میں اضافہ کرے گی۔ اِس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے جموں و کشمیر سے لے کر اروناچل پردیش تک وسیع ترقیاتی پروجیکٹوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر Tunnels، اونچے پلوں اورRope Ways کا مرکز بنتا جارہا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دنیا کے کچھ بلند ترین Tunnel، ریل اور سڑک پُل تعمیر کئے جارہے ہیں۔
جناب مودی نے انجینئرنگ کے کمال چناب پُل کا ذکر کیا۔ یہاں حال ہی میں مسافر ٹرین کی آزمائش مکمل ہوئی ہے۔
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ42 ہزار کروڑروپے سے زیادہ مالیت کے سڑک پروجیکٹوں کاکام جاری ہے۔
ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے بھارت کے سفر میں سیاحت کے شعبے کے قابل قدر تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ بہتر کنکٹی ویٹی سے سیاحوں کو جموں و کشمیر کے اُن مقامات تک پہنچنے میں بھی مدد ملے گی، جہاں پہلے پہنچنا ناممکن تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ پچھلے سال دو کروڑ سے زیادہ سیاح جموں و کشمیر آئے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر نتن گڈکری، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں