ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 6, 2025 3:03 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر، اڈیشہ اور تلنگانہ میں اہم ریل پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آج ریلوے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ خطے میں کنکٹویٹی کو مزید مستحکم بنانے کے تحت وزیر اعظم نے نیو جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح کیا۔ جموں ریلوے ڈویژن سے جموں وکشمیر اور اُس سے متصل خطوں کو خاص طور سے فائدہ ہوگا اور یہاں کے عوام کی دیرینہ خواہشات کی تکمیل ہوگی۔ اِس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بنیادی ڈھانچے کو فروغ حاصل ہوگا، سیاحت کو بڑھاوا ملے گا، جس سے خطے کی سماجی واقتصادی ترقی ممکن ہوپائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ میں Charlapalli نیوٹرمنل اسٹیشن کا بھی افتتاح کیا اور ایسٹ کوسٹ ریلوے کے رائے گڑھ ریلوے ڈویژن کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر، تلنگانہ اور اڈیشہ میں ریل کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے آغاز سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور اِن خطوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی مستحکم ہوپائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک ایک ترقی یافتہ بھارت کے عزم کی خاطر گامزن ہے اور اِس سلسلے میں بھارتی ریلویز کا فروغ انتہائی اہم ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آج بھارت ریلوے لائنوں کی تقریباً سو فیصد بجلی کاری کے قریب ہے۔ اِس موقع پر ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ جموں ریلوے ڈویژن کے قیام سے جموں وکشمیر میں نئی سہولتوں کے آغاز میں مدد ملے گی۔ اِس موقع پر اڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی، جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ اورتلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بھی خطاب کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں