وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ سب کی شمولیت والے معاشرے کی تشکیل کیلئے جمہوریت سے زیادہ عظیم کوئی آلہ نہیں ہے۔ آج شام گیانا کی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ دنیا کے سامنے آگے بڑھنے کا سب سے مضبوط منتر ہے ”جمہوریت کو اوّلیت، انسانیت کو اوّلیت“ انھوں نے کہا کہ جمہوریت ہمارے DNA میں ہے، ہمارے نظریہ میں ہے اور ہمارے برتاؤ میں ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دنیا بھر کے کسی بھی ملک میں کسی بحران کے دوران بھارت کی مخلصانہ کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ سب سے پہلے اِس سلسلے میں کوئی قدم بڑھائے اور مدد کیلئے وہاں تک پہنچے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بھارت اور گیانا کے درمیان رشتہ بہت ہی خاص نوعیت کا ہے۔ انھوں نے ذکر کیا کہ تقریباً 180 سال پہلے ایک بھارتی شخص گیانا پہنچا تھا اور تب سے بھارت اور گیانا ہمیشہ ایک دوسرے کے قریب رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گیانا میں Indian Arival Monument اِس قربت کی علامت ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ گیانا نے کَل انھیں اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جس کیلئے وہ گیانا کے تمام شہریوں کے ممنون ہیں۔
جناب مودی آج گیانا میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔مہاتما گاندھی کی عالمی افادیت کی تصدیق کے طور پر جناب مودی آج گیانا میں بابائے قوم کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ یہ اکیسواں موقع ہوگا جب وزیر اعظم غیر ملکی سر زمین پر باپو کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ گاندھی جی کی تعلیمات کے تئیں جناب مودی کی غیر متزلزل حمایت سرحدوں کے پار جاچکی ہے۔ گاندھی کی افادیت گھریلو پہل سے آگے بڑھ کر دُنیا بھر میں جناب مودی کی سفارتی مصروفیات میں بھی نظر آنے لگی ہے۔ اِس سال اگست میں وزیر اعظم نے جنگ کے دوران امن کے جذبے کے تحت یوکرین کے کیف کے اپنے دورے میں بھی گاندھی جی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے تھے۔
گزشتہ سال مئی میں وزیر اعظم نے امن کی اہمیت سے بخوبی واقف جاپان کے شہر ہیروشیما میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی جس سے تاریخی سانحے کو مزاحمت کی یادگار میں بدلنا ممکن ہو سکا۔
Site Admin | November 21, 2024 9:31 PM