وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگوان برسا منڈا کی سالگرہ کی تقریب جَن جاتیہ گورو دِوَس کے موقع پر بہار کے شہر جموئی سے 6 ہزار 600 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اِن پروجیکٹوں کا مقصد خطے کے دیہی اور دوردراز کے علاقوں میں قبائلی آبادیوں کے معیارِ زندگی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ہے۔پورے ملک میں قبائلی آبادیاں دھرتی آبا برسا منڈا کا احترام بھگوان کے طور پر کرتی ہیں۔ آج ہی برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریبات بھی منائی جارہی ہیں۔ اِس موقع پر جناب مودی نے بھگوان برسا منڈا کے اعزاز میں ایک سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ وزیراعظم مودی نے پردھان منتری جَن جاتیہ اُنت گرام ابھیان کے تحت 11 ہزار مکانات کے گرہ پرویش میں بھی ورچوئل وسیلے سے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے پروجیکٹ ڈیڑھ لاکھ مکانات، شاہراہوں اور نئی تعلیمی اور صحت کی سہولیات کے ساتھ قبائلی زندگی کو تبدیل کرنے کیلئے مخصوص ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ قبائلی کمیونٹی کی تعلیم، روزگار اور صحت دیکھ بھال، NDA حکومت کی اعلیٰ ترجیح ہے۔ جناب مودی نے جن جاتیہ اُتکرش گرام ابھیان کے تحت قبائلی گاؤوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے آٹھ ہزار کروڑ روپئے کے پیکیج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے قبائلی اکثریت والے اضلاع میں برسا منڈا گورو Upvan کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ریاستی وزرا نیز عمائدین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔
Site Admin | November 15, 2024 9:42 PM