August 25, 2024 10:21 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے خلائی شعبے میں ترقی کی آج ستائش کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے خلائی شعبے میں ترقی کی آج ستائش کی۔ آکاشوانی پر ’من کی بات‘ پروگرام میں ملک کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ خلائی شعبے میں اصلاحات سے ملک کے نوجوانوں کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔ وزیر اعظم نے اِس مہینے کی 23 تاریخ کو خلاء سے متعلق قومی دن کی اہمیت پر زور دیا، جو چندریان 3 مشن کی کامیابی کے سلسلے میں منایا گیا۔

’مَن کی بات‘ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے Spacetech اِسٹارٹ اَپ Galax Eye کی ٹیم کے ارکان کے ساتھ گفتگو بھی کی، جسے IIT مدراس کے سابق طلباء نے لانچ کیا تھا۔ وزیر اعظم کہا کہ خلاء سے متعلق ایکو نظام فعال بن رہا ہے۔

 جناب مودی نے کہا کہ لال قلعے سے اِس سال انہوں نے غیرسیاسی پس منظر والے ایک لاکھ نوجوانوں پر زور دیا تھا کہ وہ سیاسی نظام کے ساتھ منسلک ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اِس پر زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے اور بڑی تعداد میں نوجوان سیاست میں داخل ہونے کیلئے تیار ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ غیر سیاسی پس منظر والے نوجوانوں کے سیاست میں شامل ہونے سے ملک کے مستقبل میں یکسر بدلاؤ آئے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں