September 1, 2024 10:08 AM

printer

 وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کو عالمی سطح پر مواقع کی سب سے بڑی سرزمین قرار دیا ہے۔ انہوں نے اصلاحات، مستحکم پالیسی نظام اور اعلیٰ ترقی کا وعدہ کیا۔

          وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کو عالمی سطح پر مواقع کی سب سے بڑی سرزمین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کاروباری سیکٹر میں سہولت، اصلاحات، مستحکم پالیسی نظام اور اعلیٰ ترقی کا وعدہ کیا۔ ET World Leaders Forum سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ اختراع، کارکردگی، مثبت رویے اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کا عزم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت کی تیسری مدت کار زیادہ پُرعزم ارادوں کے ساتھ شروع ہوئی ہے اور یہ امید اور اعتماد سے بھرپور ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال زیادہ تر ملکوں میں ہونے والے چناؤ میں لوگوں نے تبدیلی کیلئے ووٹ ڈالے، لیکن بھارت کے عوام نے موجودہ حکومت کو جاری رکھنے، نیز سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کو ترجیح دی۔

جناب مودی نے کہا کہ ایک نیا Neo مڈل کلاس ملک کی ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے اور مارکیٹ کیلئے سمت متعین کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کامیابی کی ایک منفرد داستان رقم کررہا ہے۔ ملک میں اصلاحات کے اثرات، ملک کی اقتصادی کارکردگی میں واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔ گرین ہائیڈروجن، سیمی کنڈکٹرس، گہرے سمندر اور خلاء کے شعبوں میں حکومت کے اقدامات کو اُجاگر کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت ملک کو آئندہ درپیش چیلنجوں اور مواقع کیلئے پوری طرح تیار رکھنا چاہتی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اُن کا عزم دنیا بھر میں ہر کھانے کی میز پر میک اِن انڈیا پروڈکٹ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی سرکار اصلاحات، کارکردگی اور یکسر تبدیلی کے منتر کے ساتھ لوگوں کی زندگی میں بڑی تبدیلیاں لانے میں کامیاب رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں