وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت نژاد امریکی صنعت کار اور ریپبلیکن پارٹی کے سیاستداں Vivek Ramaswamy سے ملاقات کی۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت-امریکہ تعلقات، اختراع، بائیو ٹیکنالوجی اور مستقبل کو تشکیل دینے میں صنعت کاری کے رول جیسے اہم امور پر بصیرت افروز گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے واشنگٹن DC میں امریکہ کے سرکاری کارکردگی کے محکمے کے سربراہ اور ٹیسلا کے CEO ایلن مَسک کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے متعدد معاملات پر بات چیت کی۔ اِن میں خلاء، موبیلٹی، ٹیکنالوجی اور اختراع سمیت وہ سبھی شعبے شامل ہیں، جن میں جناب مَسک کو کافی دلچسپی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اصلاحات اور کم از کم حکمرانی اور زیادہ سے زیادہ گورنینس کو وسعت دینے کی بھارت کی کوششوں کے بارے میں بات کی۔ جناب مودی نے کہا کہ جناب مَسک کے اہلِ خانہ سے ملاقات اور مختلف موضوعات پر اُن کے ساتھ گفتگو خوشگوار رہی۔×