وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی کلاسیکل ڈانسر، پدم وِبھوشن ڈاکٹر یامِنی کرشنا مورتی کے کنبے اور اُن کے پرستاروں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر یامِنی کا کَل ضعیف العمری کے سبب انتقال ہوگیا تھا وہ 84 برس کی تھیں۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی کلاسیکل رقص میں اُن کی مہارت اور اُس کیلئے خود کو وقف کردینے سے، نسلوں کو تحریک ملی ہے اور انھوں نے ملک کے ثقافتی منظرنامے پر ایک دائمی نقش قائم کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر کرشنا مورتی نے ملک کی وراثت کو اور زیادہ مالامال بنانے کیلئے عظیم کام کیا ہے۔
Site Admin | August 4, 2024 10:00 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی کلاسیکل ڈانسر، پدم وِبھوشن ڈاکٹر یامِنی کرشنا مورتی کے کنبے اور اُن کے پرستاروں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے
