ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 4, 2025 10:52 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے بمسٹیک ملکوں کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں سے متعلق اکیس نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نےBimstec  ملکوں کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں سے متعلق 21 نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی ہے۔ اس ایکشن پلان میں تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں تجارتی تعلقات کی مضبوطی، IT شعبے کی ممکنہ افزائش، قدرتی آفات، بالخصوص حالیہ میانما اور تھائی لینڈ زلزلوں کے پس منظر میں، اُن سے نمٹنے میں تعاون شامل ہے۔

        وزیر اعظم نے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے نئے پروگرام BODHI کا بھی اعلان کیا۔ BODHI کا مطلب BIMSTEC for Organized Development of Human Resource Infrastructure ہے۔

        اس کے تحت پیشہ ور افراد، طلباء، تحقیق کاروں، سفارتکاروں اور دیگر کو تربیت اور اسکالر شپ دی جائے گی۔

        اس دوران وزیر اعظم نے میانما اور تھائی لینڈ میں آئے تباہ کن زلزلے میں جانوں کے اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے تھائی لینڈ کے اپنے ہم منصب P. Shinawatra کو BIMSTEC گروپ کے کامیاب تال میل کیلئے شکریہ ادا کیا۔

        وزیراعظم نے آج دوپہر نیپال کے اپنے ہم منصب کے پی شرما اولی سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ بھارت، نیپال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد ترجیح دیتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-  نیپال دوستی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

        اس سے پہلے جناب مودی نے آج میانمارکے سینئر جنرل Min Aung Hlaing سے دو طرفہ بات چیت کی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں