ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 22, 2024 9:50 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے برکس سربراہ کانفرنس سے الگ، کازان میں، روس کے صدر ولادیمیر پتن کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سہ پہر 16 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر Kazan میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ باہمی میٹنگ کی۔ اپنی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ روس کے اُن کے حالیہ دورے، قریبی تعاون اور گہری دوستی کے عکاس ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ Kazan میں نئے قونصل خانہ کے کھولے جانے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے Kazan میں بھارتی حکومت کے اپنا قونصل خانہ کھولے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
روس- یوکرین جنگ پر وزیر اعظم مودی نے بھارت کے اِس موقف کا اعادہ کیا کہ اِس مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے صدر پوتن کے ساتھ اپنی میٹنگ کو شاندار قرار دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور روس کے درمیان تعلقات بہت گہرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت اِس بات پر مرکوز رہی کہ مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو کس طرح مزید تقویت دی جائے۔
بعد میں خارجی امور کی وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران جناب مودی نے روس کی قیادت میں برکس سربراہ اجلاس کی ستائش کی اور سربراہ اجلاس کی کامیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت- روس تعلقات کے پورے تر منظر نامے کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں جاری جنگ سمیت علاقائی اور باہمی امور کے پہلو پر بھی گفتگو کی۔ وزیر اعظم مودی، سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے روس کے دو روزہ دورے پر آج سہ پہر کازان پہنچے تھے۔ یہ سربراہ اجلاس کل سے شروع ہوگا۔ اس سربراہ اجلاس کا موضوع ہے ’منصفانہ عالمی فروغ اور سیکیورٹی کیلئے کثیر ملکی نظام کو مضبوط بنانا‘۔
وزیر اعظم مودی کی، صدر ولادیمیر پتن کے ساتھ ملاقات کو ایک شاندار ملاقات مانا جارہا ہے، جس سے بھارت اور روس کے درمیان موجود گہرے رشتے اُجاگر ہوتے ہیں۔ جناب مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی بات چیت کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے جس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
یہ میٹنگ، بھارت اور روس کے درمیان دیرپا اور ہمیشہ وسعت پاتی ہوئی شراکت داری کا ثبوت ہے، جو اعتماد، باہمی مفاہمت اور دفاعی تال میل پر مبنی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اُن دیرینہ تعلقات کی خصوصی نوعیت کی اہمیت کا اِظہار کیا جو حالیہ جغرافیائی وسیاسی منظرنامے کی پیچیدگیوں کے باوجود قائم و دائم ہیں۔ جیسا کہ جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور روس کے درمیان تعلقات کافی گہرے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری، عالمی حالات و واقعات کی تشکیل میں ایک اہم رول ادا کرتی رہے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے Kazan میں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر Masoud Pezeshkain کے ساتھ بھی باہمی میٹنگ کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں