July 6, 2024 9:39 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اور ایران کے نئے صدر منتخب ہونے پر دونوں کو مبارکباد دی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج برطانیہ کے وزیر اعظم KEIR STARMER سے بات کی اور وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ دونوں فریق جامع اسٹرٹیجک شراکت داری استحکام، لوگوں کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھارت و برطانیہ کے درمیان مضبوط اقتصادی رشتے اور عالمی بہتری کیلئے پر عزم ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مسعود Pezeshkian کو اسلامی جمہوریہئ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ وہ بھارت و ایران اور اس خطے کے لوگوں کے مفاد کیلئے جناب Pezeshkian کے ساتھ ملکر کام کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے متمنی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں