وزیر اعظم نریندر مودی نے بحریہ کے دن کے موقع پر بھارتی بحری حکام کو اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا ہے کہ بحریہ کے مستعد اہلکاروں نے ملک کے سمندروں کا، حوصلے اور عزم کے ساتھ تحفظ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُن کا یہ عہد تحفظ، سلامتی اور ملک کی خوشحالی کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیوں کو بحریہ کی مالا مال بحری تاریخ پر نہایت فخر ہے۔
Site Admin | December 4, 2024 2:50 PM