September 26, 2024 9:55 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے اہم سائنسی تحقیق میں سہولت فراہم کرنے کیلئے تین پَرم رُودر سپُر کمپیوٹرس کو ملک کے نام وقف کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پونے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اہم سائنسی تحقیق میں سہولت فراہم کرنے کیلئے تین پُرم رُودر سپُر کمپیوٹرس کو ملک کے نام وقف کیا۔ قومی سپُر کمپیوٹنگ مشن کے تحت تقریباً 130 کروڑ روپے کی لاگت سے اِن تینوں سپُر کمپیوٹرس کو مقامی طور پر تیار کرکے پونے، دلّی اور کولکاتا میں لگایا گیا ہے۔ جناب مودی نے موسم اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق تحقیق کیلئے اعلیٰ کار کردگی کے حامل کمپیوٹنگ سسٹم HPC کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا یہ آغاز اکیسویں صدی کے بھارت کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح وہ سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق کو ترجیح دے کر آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب کے دور میں کمپیوٹنگ کی صلاحیت، قومی صلاحیت کا ایک متبادل بن رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھارت کیلئے آج کا دن بڑی کامیابی کا دن ہے۔ یہ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ اکیسویں صدی کا بھارت کس طرح سائنس و ٹیکنالوجی اور تحقیق کو ترجیح دے کر آگے بڑھ رہا ہے۔جناب مودی نے مزید کہا کہ کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے، جو ٹیکنالوجی اور کمپیوٹنگ کی صلاحیتوں پر براہ راست منحصر نہ ہو۔ یہ سیکٹر، صنعت 4.0 میں بھارت کی کامیابی کی سب سے بڑی بنیاد ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آج کی کامیابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ملک، صحیح رفتار سے، صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت خود کا سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم تیار کر رہا ہے، جو کہ عالمی سپلائی چین کا اہم حصہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سائنسی تحقیق کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود کفیل ہونا، ملک کا خواب ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ بھارت، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا جیسے اقدامات کی مدد سے دنیا اور بنی نوع انسان کو با اختیار بنانے کیلئے پُر عزم ہے۔ اس مقصد کیلئے گگن یان جیسے ولولہ انگیز پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں