September 17, 2024 9:37 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈیشہ کے بھوبنیشور میں 28 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے قومی ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے بھوبنیشور میں 2 ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا۔ جناب مودی نے ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے اڈیشہ حکومت کی فلیگ شپ اسکیم ”سُبھدرا“ کا بھی آغاز کیا۔ یہ اکیلی خاتون پر مرکوز سب سے بڑی اسکیم ہے، جس کے تحت ایک کروڑ سے زیادہ خواتین کا احاطہ کیے جانے کی امید ہے۔ وزیر اعظم نے ملک بھر کے پردھان منتری آواس یوجنا (PMAY)، دیہی کے قریب 10 لاکھ مستفیدین کو پہلی قسط جاری کی۔ وزیر اعظم نے PMAY دیہی اور شہری کے جملہ 26 لاکھ مستفیدین کی گرِہ پرویش تقریبات میں بھی حصہ لیا اور انھیں مکانات کی چابیاں سونپیں۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اڈیشہ نے اُن کی پارٹی میں زبردست اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وہ عوام کی خواہشات کو پورا کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔
اس سے پہلے وزیر اعظم کا بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر آمد پر ان کی 74 ویں سالگرہ کے ضمن میں روایتی استقبال کیا گیا۔ اس دوران قبائلی لوگ رقص اور ڈھول نگاڑے بجائے گئے۔ وزیر اعظم کو ان کی سالگرہ پر ہزاروں حامیوں نے مبارکباد پیش کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں