ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 11, 2024 3:16 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے آسٹریا کے دورے کو تاریخی اور نہایت مفید قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نیا جو ش و خروش پیدا ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریا کے اپنے دورے کو تاریخی اور انتہائی مفید قرار دیا ہے، جس سے دونوں ملکوں کی دوستی کو تقویت ملی ہے۔ آسٹریا کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد جناب مودی نے کہا کہ انہیں ویانا میں مختلف طرح کے پروگراموں میں شرکت کرکے خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے مہمان نوازی اور پیار محبت کے جذبے کیلئے آسٹریا کے چانسلر Karl Nehammer، وہاں کی سرکار اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ویانا میں آسٹریا کے چانسلر کے ساتھ بات چیت کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور آسٹریا نے باہمی تعلقات کو کلیدی سمت دینے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی اشتراک کو مزید مستحکم بنانے کے نئے امکانات کی نشاندہی کی ہے۔

آسٹریا کے چانسلر کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے یوکرین کی لڑائی اور مغربی ایشیا کے حالات سمیت دنیا کی موجودہ جغرافیائی اور سیاسی صورتحال کے بارے میں تفصیلی تبادلہئ خیال بھی کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور آسٹریا مختلف شعبوں میں مل کر کام کریں گے، جس میں بنیادی ڈھانچے کا فروغ، اختراع، قابل تجدید توانائی، ہائیڈروجن، آرٹیفیشیل انٹلیجنس اور Quantum ٹیکنالوجی کے شعبے شامل ہیں۔ جناب مودی نے بتایا کہ آنے والی دہائیوں کیلئے اشتراک سے متعلق ایک خاکہ تیار کیا گیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ آسٹریا کو بین الاقوامی شمسی اتحاد، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے بنیادی ڈھانچے کے اتحاد اور Biofuel اتحاد میں شامل ہونے کیلئے مدعو کیا گیا۔

چانسلر Nehammer کے ساتھ بھارت اور آسٹریا کے چیف ایگزیکیوٹیو افسروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریا کے کاروباری رہنماؤں سے کہا کہ وہ  بھارت میں نئے ابھرنے والے موقعوں سے فائدہ اٹھائیں، کیونکہ بھارت اگلے چند برسوں میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی سمت گامزن ہے۔

جناب مودی نے آسٹریا کی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ اندرونِ ملک اور بین الاقوامی مارکیٹ دونوں کیلئے میک اِن انڈیا پروگرام کے تحت اعلیٰ معیار کی کم لاگت والی مینوفیکچرنگ کیلئے بھارت میں دستیاب اقتصادی سہولیات کو بروئے کار لائیں۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں