ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 4, 2024 2:37 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی رہائش گاہ پر ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کی

ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم آج صبح Barbados سے نئی دلّی پہنچ گئی، جہاں ان کا پُرجوش استقبال کیاگیا۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر بڑی تعداد میں شائقین جمع ہوئے۔ شائقین بھارتی ٹیم کا خیرمقدم کرنے کے لیے خوشی منارہے تھے اور تالیاں بجارہے تھے۔ کرکٹ شائقین نے ہوائی اڈے پر ٹیم کا پر جوش استقبال کیا۔ بارش کے باوجود شائقین قومی پرچم لہراتے ہوئے اور پلے کارڈ تھامے ہوئے بھارتی ٹیم کا خیر مقدم کرنے کے لیے کھڑے رہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی لوک کلیان مارگ میں اپنی رہائش گاہ پر فاتح ٹیم سے ملاقات کررہے ہیں۔

اِسی دوران کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ٹیم کا یہ کہتے ہوئے استقبال کیا کہ پورا ملک اُن کا خیرمقدم کرنے کیلئے پُرجوش ہے، جنہوں نے Barbados کی سرزمین پر ترنگے کو لہرایا۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے تمام کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور بی سی سی آئی کے عہدیداروں کو اِس جیت کا سہرہ دیا۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ میٹنگ کے بعد بھارتی ٹیم ایک اوپن بس میں جیت کی پریڈ کی غرض سے ممبئی کے لیے روانہ ہوجائے گی۔ کپتان روہت شرما نے کرکٹ شائقین سے اِس جشن میں شامل ہونے کے لیے پُرزور اپیل کی ہے۔ بھارتی ٹیم Barbados سے واپس پہنچی ہے، جہاں وہ عالمی کپ جیتنے کے بعد کیریبیائی سمندر میں آئے سمندری طوفان Berryl کے سبب پھنسی ہوئی تھی۔

بھارتی ٹیم نے ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رن سے ہرایا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں