September 6, 2024 9:45 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے اُن اساتذہ سے بات چیت کی جنھیں قومی ٹیچرز ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انھوں نے مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب مودی اُن اساتذہ کے ساتھ بات چیت میں قومی تعلیمی پالیسی کے اثرات پر تبادلہئ خیال کر رہے تھے جنھیں نئی دلّی میں اُن کی رہائش گاہ پر قومی ٹیچرز ایوارڈز سے نوازا گیا۔ انھوں نے تجویز پیش کی کہ ٹیچرز مختلف زبانوں میں اپنے طلبا کو مقامی لوک کہانیاں سکھا سکتے ہیں، اِس طرح طالب علم کئی زبانیں سیکھ جائیں گے اور انہیں بھارت کی درخشاں ثقافت کے متعلق معلومات بھی ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیچرز بھارت کے تنوع سے طلبا کو واقف کرانے کیلئے انہیں تعلیمی سیر وسیاحت پر لے جاسکتے ہیں۔ اِس سے ان کی آموزش میں اضافہ ہوگا اور انہیں اپنے ملک کے بارے میں ہمہ جہت انداز میں واقفیت حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں