ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 30, 2024 9:43 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے سابق صدر Jimmy Carter کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

امریکہ کے سابق صدرJimmy Carter  کا کَل رات 100 سال کی عمر میں جارجیا میں واقع اُن کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔ وہ اب تک کے سب سے زیادہ عمر رسیدہ صدر اور بھارت کا دورہ کرنے والے تیسرے امریکی صدر تھے۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق صدر، جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکہ کے صدر رہے۔ صدر کی مدت کار کے بعد انھوں نے ایک غیر معمولی زندگی گزاری۔ 2002 میں انھیں نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے سابق صدر Jimmy Carter کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے جناب Carter کو عظیم نظریے والا سیاستداں بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناب Carter نے عالمی امن اور بھائی چارے کیلئے انتھک کام کیا اور بھارت-امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں، اُن کی خدمات ایک دیرپا وراثت کا درجہ رکھتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں