ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 25, 2024 9:44 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے امدادِ باہمی کی تحریک کو مدور معیشت کے ساتھ منسلک کرنے اور شعبے میں عالمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے امدادِ باہمی کو آب وہوا کے مطابق بنانے کی اہمیت پر آج یہ کہتے ہوئے زور دیا کہ اُنھیں مدور معیشت کے ساتھ منسلک ہونا چاہئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ امدادِ باہمی عالمِ جنوب کے ممالک کی پیشرفت حاصل کرنے میں خاص طور پر مدد کرسکتی ہیں۔نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں ICA عالمی امدادِ باہمی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے جناب مودی نے امدادِ باہمی میں اسٹارٹ اَپس کو فروغ دینے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کوآپریٹیو کیلئے اپنے مستقبل کی پیشرفت میں ایک وسیع رول دیکھتا ہے۔ نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں ICA عالمی امدادِ باہمی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ امدادِ باہمی صرف ایک ماڈل ہی نہیں بلکہ بھارت کی ثقافت کی بنیاد ہیں۔انھوں نے واضح کیا کہ بھارت میں امدادِ باہمی نے، ایک نظریے سے ایک تحریک، ایک تحریک سے ایک انقلاب اور ایک انقلاب سے بااختیار بننے کے سلسلے سے نمو حاصل کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت، تعاون کے ذریعے خوشحالی کے منتر کی تقلید کر رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے امدادِ باہمی کے بینکوں میں 12 لاکھ کروڑ روپئے ڈپازٹ کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امدادِ باہمی کے بینکوں کو مستحکم کرنے، نیز لوگوں کے بھروسے میں اضافہ کرنے کیلئے اُن کی حکومت نے مختلف اصلاحات کی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ اِس سے قبل یہ بینک RBI کے دائرہ کار سے باہر تھے، لیکن ان کی حکومت نے اُنھیں RBI کے تحت شامل کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جمع رقم پر بیمہ کور میں اضافہ کرکے فی کھاتے دار کیلئے اِسے پانچ لاکھ روپئے کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے کہا کہ حکومت نے پچھلے تین سالوں میں امدادِ باہمی کے شعبے کو مستحکم کرنے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے بھارت، امدادِ باہمی کے شعبے میں ایک وِشو متر کے طور پر ابھرا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امدادِ باہمی کے نیٹ ورک کو توسیع دے کر، ایک نیا اقتصادی ماڈل تشکیل دیا جارہا ہے جو ایک بہتر اور مزید پائیدار مستقبل بنانے کے وزیر اعظم کے نظریے کے عین مطابق ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ حکومت نے امدادِ باہمی کے شعبے کو از سر نو مستحکم کرنے نیز وسعت دینے کیلئے 60 سے زیادہ اقدامات متعارف کرائے ہیں۔
بھوٹان کے وزیراعظم Dasho Tshering Tobgay نے، جنھوں نے اِس تقریب میں شرکت کی، کہا کہ امدادِ باہمی نے پچھلے برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امدادِ باہمی نے لاکھوں لوگوں کو بااختیار بنایا ہے نیز اُنھیں معاشی شمولیت کی پرورش کرنے اور مقامی معیشتوں کو متحرک کرنے کی ضروری خدمات فراہم کرائی ہیں۔ جناب Tobgay نے کہا کہ امدادِ باہمی نے افراد، خاص طور پر غریب افراد کو اپنے آپ کو غریبی سے نجات حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے امدادِ باہمی 2025 کے بین الاقوامی سال کے موقع پر ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا۔فجی کے نائب وزیر اعظم Manoa Kamikamica نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔امدادِباہمی کے بین الاقوامی اتحاد ICA کی 130 سالہ تاریخ میں، پہلی مرتبہ بھارت میں عالمی امدادِ باہمی کی کانفرنس اور جنرل اسمبلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 1895 میں قائم کردہ امدادِ باہمی کے بین الاقوامی اتحاد میں دنیا بھر میں 30 لاکھ امدادِ باہمی کی تنظیمیں نمائندگی کرتی ہیں اور اِس میں ایک ارب سے زیادہ امدادِ باہمی کے اراکین شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں