July 12, 2024 10:05 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے BIMSTEC کے قائدانہ رول پر زور دیا ہے اور پُرامن، خوشحال اور محفوظ خطے کے تئیں بھارت کے عہد کو دوہرایا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے ایک انجن کے طور پر BIMSTEC کے رول پر زور دیا ہے اور پُرامن، خوشحال، مستحکم اور محفوظ BIMSTEC خطے کے تئیں بھارت کے عہد کو دوہرایا ہے۔ BIMSTEC کے ممبر ملکوں کے وزراء خارجہ نے آج نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
جناب مودی نے مختلف شعبوں میں علاقائی اشتراک کو مستحکم کرنے کے بارے میں اِن وزیروں کے ساتھ مفید تبادلہئ خیال کیا۔ اِن شعبوں میں کنیکٹی ویٹی، تجارت، توانائی، صحت، زراعت، سائنس، سکیورٹی اور عوام سے عوام کے رابطے شامل ہیں۔
میٹنگ کے دوران، جناب مودی نے خطے میں سبھی کی ترقی اور سکیورٹی کیلئے اُس کے SAGAR نظریے کے ساتھ ساتھ ”پڑوس پہلے“ اور ”مشرقی ملکوں سے رابطے بڑھانے کی بھارت کی پالیسیوں“ کے تعلق سے BIMSTEC کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں