ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 11, 2024 10:02 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ بھارت عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت میں اہم رول ادا کرنے جا رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ بھارت، عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت کو آگے لے جانے میں ایک کلیدی کردار ادا کرنے جارہا ہے۔ وزیر اعظم آج گریٹر نوئیڈا میں  Semicon India 2024کا افتتاح کرنے کے بعد اظہارِ خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں Chip کی تیاری میں اضافے پر توجہ مرکوز کررہی ہے تاکہ سبھی آلات میں بھارت میں تیار کردہ Chips استعمال ہوسکیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ سہولیات کو قائم کرنے میں مدد فراہم کئے جانے سمیت ملک میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کو جدید بنانے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔

ایک اور پروگرام میں وزیر اعظم نے اِس بات پر زور دیا کہ آب و ہوا کی تبدیلی اور توانائی کی منتقلی عالمی تشویش کے معاملات ہیں اور کاربن کے اخراج کو ختم کرنے کیلئے گرین ہائیڈروجن کے اثرات کو فروغ دینے کیلئے بین الاقوامی شراکت داری نہایت ضروری ہے۔ آج ورچوئل وسیلے سے گرین ہائیڈروجن کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ گرین ہائیڈروجن، اُن صنعتوں کو کاربن سے پاک بنانے میں مدد کرسکتی ہے، جن کو بجلی سے چلانا مشکل ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں