ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 11, 2024 10:00 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2024 کے گرینڈ فِنالے میں نوجوان اختراع کاروں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے حل، بھارت کے مستقبل کیلئے بے حد اہم ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ اب جبکہ ملک بڑے پیمانے پر ڈِجیٹل طریقے سے جڑ رہا ہے، سائبر جرائم کا خطرہ بھی لگاتار بڑھ رہا ہے۔ اِسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2024 کے گرانڈ Finale میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نوجوان اختراع کاروں سے بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت، دنیا میں بڑی ڈِجیٹل معیشتوں میں سے ایک ہے۔ نوجوان اختراع کاروں کی ستائش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ سبھی 21 ویں صدی کے بھارت کیلئے مختلف نظریہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی جانب سے پیش کئے گئے حل بھارت کے مستقبل کیلئے اہم ہیں اور ان سے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بدل سکتی ہیں۔

جناب مودی نے اِس بات پر زور دیا کہ بھارت تمام لوگوں کی مجموعی کوششوں کے ساتھ ہی تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی نوجوان اختراع کاروں سے ملتے ہیں تو انہیں بہت ساری نئی چیزیں سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

جناب مودی نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ جب ملک کو نئے چیلنجوں کا سامنا ہوتا ہے تو نوجوان اختراع کار غیرمعمولی حل کے ساتھ سامنے آتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اِسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کی پچھلی ٹیموں کے ذریعے پیش کئے گئے حل سے اب مختلف وزارتیں فائدہ حاصل کررہی ہیں اور ملک بھر میں ایک اہم اثر چھوڑ رہی ہیں۔

دو روزہ اِسمارٹ انڈیا ہیکاتھون ملک بھر کے 51 مراکز پر منعقد کئے جارہے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں