ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 28, 2025 9:54 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے دہرہ دون میں ایک شاندار تقریب میں 38 ویں قومی کھیلوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے قومی کھیلوں کو ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے جذبے کو اجاگر کرنے کیلئے ایک بڑا پلیٹ فارم قرار دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اتراکھنڈ کے دہرہ دون میں ایک شاندار تقریب میں 38 ویں قومی کھیلوں کا آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب میں اتراکھنڈ کی لوک ثقافت اور جدید ٹیکنالوجی کے انوکھے امتزاج کو اجاگر کیا گیا۔ اِس تقریب میں مرکزی وزراء، بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور قومی کھلاڑیوں سمیت کئی معززین نے شرکت کی۔اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی کھیلوں کو ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے جذبے کو اجاگر کرنے کیلئے ایک بڑا پلیٹ فارم قرار دیا۔
اتراکنڈ کے 8 ضلعوں کے 11 شہروں میں اگلے مہینے کی 14 تاریخ تک قومی کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ قومی کھیلوں میں 35 قسم کے کھیلوں کے کُل 47 مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
ملک بھر کے اتھلیٹس نے تابناک اتھلیٹس پریڈ میں شرکت کی اور اتحاد اور کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس تقریب کا مقصد خاص طور سے قومی کھیل مشال تیجسوینی کو سپرد کرنا تھا جس نے تیرہ اضلاع میں چار ہزار کیلو میٹر کا حوصلہ بخش سفر طے کیا ہے، اولمپک کھلاڑی لکشیہ سین نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مشال پیش کئے۔ ملک کی ترقی میں کھیل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اپنی ترقی کے سفر میں کھیل کو ایک لازمی جز کے طور پر دیکھتا ہے۔ ملک تیزی سے تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دہائی میں کھیلوں کا بجٹ تین گنا کردیا گیا ہے، جس سے اس شعبے میں کھیلو انڈیا جیسے اقدامات کے ذریعے نئی سہولتیں پیدا کی جارہی ہیں۔فٹ انڈیا، تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں سے صحتمند اور متحرک طرز زندگی اپنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے تقریب میں موجود اٹھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں